ازبکستان کے صدر اسلام کریم اوف کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا

Islam Karim

Islam Karim

ازبکستان (جیوڈیسک) ازبکستان کے صدر اسلام کریم اوف کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے تاہم بیان میں بیماری سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

ازبکستان کے صدر اسلام کریم اوف کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ازبک کابینہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اسلام کریم اوف کے تفصیلی طبّی معائنے اور علاج کے لئے ایک معینہ وقت کی ضرورت ہے۔

بیان میں بیماری سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

78 سالہ صدر اسلام کریم اوف کی صحت سے متعلق اس سے قبل بھی بعض خبریں شائع ہونے کے باوجود ازبک حکام کی طرف سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔