ویلنٹائنز ڈے مغربی کلچر کے فروغ کا جال ہے، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ مسلمانوں کو عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات اپنانا ہوں گی ، ویلنٹائز ڈے مغربی کلچر کے فروغ کا جال ہے، بسنت ویلنٹائنز ڈے جیسے غیر اسلامی رسومات سے نوجوان اجتناب کریں ،مغربی کلچر کو فروغ دینے والے عارضی مفاد کی خاطر ملک وملت سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہوچکی ہیں اور ہر جگہ امت مسلمہ کے خلا ف مختلف محاذ سجا ئے گئے ہیں ایک طرف نسل کشی کا سلسل جاری ہے تو دوسری جانب نسل نو کو اخلاقی تباہی کو کی طرف دھکیلا جارہاہے ، ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ بے حیائی اور بے ہودہ کلچر کے فروغ کے جال ہیں ، ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بے حیائی اور بے ہودہ کلچر کے فروغ سے اپنی اولاد ، اپنے رشتہ داروں کو باز رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا اس میں مغربی کلچر کا فروغ نظریاتی طور پر ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش اور نظریاتی سرحدات کیخلاف سازش ہے، حکومت سمیت تمام طبقاب کی ذمہداری ہے کہ وہ اس ملک کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کریں مگر افسوس کچھ سیاستدان ،این جی اوز، بیورکریٹس ،صحافیوں اورحتی کے نام نہادروشن خیال علمابھی ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ جیسی بہودہ رسومات کا پرچار کرکے عارضی مفادات کی خاطرملک وملت سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حیاایمان کا حصہ ہے اور ویلنٹائز ڈے بے حیائی کا ذریعہ ہے ہر مسلمان کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں ایسی بے بہودہ رسومات کو فروغ دینے کا مقصدنسل نو کو اخلاقی طور پر تباہ کرکے ملکی نظریاتی سرحدات کو کھوکھلا کرنا ہے حکومت ویلنٹائن اور بسنت جیسے غیراسلامی اورفحاشی عریانیت پھیلانے والے پروگراموں پرپابندی عائد کرے۔