اے وادی کشمیر

Kashmir Valley

Kashmir Valley

صبح آزادی کو ترستی ہوئی وادی کشمیر
نقشہ عالم پہ ہے تو لاچاری کی تصویر
اے وادی کشمیر

تیرے پہاڑوں نے اٹھا رکھا ہے اسلام کا جھنڈا
کفر دبا نہ سکا کبھی بھی تیرا نعراہ تکبیر
اے وادی کشمیر

نہ بنا سکا کبھی غاصب تجھ اپنا حصہ
تیرے شھیدوں نے اپنے لہو سے کھینچ دی لکیر
اے وادی کشمیر

بے نور کر دیا سفاکی سے جوانوں کو
بجھ نہ سکی جو سینوں میں روشن تھی لوح بصیر
اے وادی کشمیر

قبضہ ہو نہیں سکتا دلوں پر جابرانہ
تجھ کو اپنانے کی رائیگاں ہو گئ ہر فوجی تدبیر
اے وادی کشمیر

سرسبز کر دیتے ہیں تیرے جھرنے
بنجر میدانوں کو
یہ زمیں الللہ کی ہے نہیں کسی کی جاگیر
اے وادی کشمیر

اے کوہساروں کی شہزادی تیری آن بان کے آگے
سامراجیت کے ہر تکبر کی ہو گئ تحقیر
اے وادی کشمیر

یوم کشمیر پر ہوتی ہے تجھ سے وفا کی تجدید
ورنہ شہناز کو ہر دم ہے تیری فکر دامن گیر
اے وادی کشمیر

منجانب ؛ ڈاکٹر محمد ریاضُ چوہدری
مرکزی صدر،
حلقہ فکروفن ، ریاض ، سعودی عرب