مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے : کترینہ کیف

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔

ممبئی میں کترینہ کیف نے ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اب مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ان کو اپنے کیریئر میں اچھی اور بری دونوں طرح کی فلمیں ملیں۔ کترینہ نے کہا کہ اب مجھے اگر کسی مختلف کردار کی پیشکش ہوئی تو رسک لینے سے کبھی نہیں گھبراؤں گی۔