ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش

Varun Dhawan and  Alia Bhatt

Varun Dhawan and Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کر دی۔

بالی ووڈ اداکار ورن دھون ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کی پروموشن کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ شو کے دوران ورن دھون نے سب کے سامنے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی جس سے نہ صرف تمام شائقین حیران ہوئے بلکہ اداکارہ بھی شرماتی نظر آئیں تاہم عالیہ نے شادی کی آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔