واسا کی نااہلی غفلت اور کوتاہی سے شاہ جمال کے مکین چار دن سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

Water

Water

لاہور (واقع نگار خصوصی) لاہور کی بستی شاہ جمال کے مکینوں کی اکثریت گزشتہ چار روز سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے، بچے، خواتیں اور مرد سارا دن اور رات پانی کی تلاش میں ذلیل و خوار ہوتے پائے جا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق شاہ جمال میں واقع واسا کی پانی کی ٹینکی جہاں نصب موٹر آئے روز خراب رہتی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کے رہاشی پانی کا عذاب جھیلتے ہیں نہ جہاں جرنیٹر کا انٹطام ہے اور نہ ہی کوئی متبادل جبکہ اس کے ساتھ ہی شاد مان کی پوش آبادی کے مکینوں کو ہر وقت پانی کی دستیابی یقنی بنانے کے لئے درجنوں ٹیوب ویل لگائے ہوئے ہیں حالانکہ شادمان کی آبادی شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی سے کئی گنا کم ہے جہاں صرف ایک ہی ٹینکی جس کی موٹر خراب ہو جائے تو علاقہ مکینوں پر کربلا آجاتی ہے طرفہ تماشہ دیکھیے یہاں کے ایس ڈی او ،ایکش اور ڈائئریکٹر واسا کو اس امر کی خبر ہی نہیں، پانی کے مسلے کے حل کے لئے شاہ جمال کے علاقے سپر مارکیٹ کے پارک میں ایک نیا ٹیوب ویل لگایا گیا ہے جہاں سے شادمان کے ساتھ شاہ جمال کے مکینوں کو بھی پانی مہیا کیا جائے گا وہاں سے جو پانی کی پائپ لائن بچھائی جانی ہے تین ماہ سے اس پر کام جاری ہے لیکن پونا کلو میٹر کی یی لائن ابھی تک بچھ نہیں سکی بلکہ ایک ہفتے سے اس پر کام بند تھا۔

اس ضمن میں واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں رابطہ کیا گیا تو وہاں کنٹرول روم کی انچارج انعم صاحبہ کے مطابق متعقلہ علاقے میں پانی بند ہوئے سرف ایک روز ہوا تھا جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ مسلہ بار بار کیوں پیدا ہوتا ہے اور اس کا حل کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس بارئے وہ کوء معلومات دینے سے قاصر ہیں۔متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او حبیب الرحمن نے بتایا کہ ٹیوب ویل بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دشواری ہو رہی ہے لیکن پانی کی فراہمی کب تک شروع ہوجائے گی اس کے انہوں نے کہا پانی کے ٹینکر بھیج دئے گئے ہیں اور ایک دو رو میں مسلہ حل ہوجائے گا، متعلقہ ایکسین محمد دانش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں کے کہا میں آپ کو پندر منٹ بعد اپ ڈیٹ کرتا ہوں اور اس کے بعدان کے فون سے رابطہ محال ہو گیا۔

اس علاقے کی مکینوںکے وٹوں سے منتخب یہاں نمائندئے چیئر حافظ اسعد عبید اور ان کے کار خاص کو متعدد بار کال کرنے کے بعد بھی کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔جبکہ چار دنوں سے یہاں پانی نہیں ہے اور لوگ سارا دان اور رات کام چھوڑ کر صرف پانی کی تلاش میں مارئے مارے پھر رہے ہیں لیکن نہ ہی واسا کے افسران کو اس بات کی خبر ہے اور نہ منتخب نمائندوں کو ان حالات میں اس علاقے کے مکینوں کے پاس احتجاج کے علاوہ اور کیا راستہ رہ جاتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اگر یہی حال رہا تو ہم فیروز پور روڈ بلاک کر دیں گے انہوں نے میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ غفلت ،کوتاہی اور اپنے فرائض سے پہلو تہی اور شہریوں کے لئے آزار جان بننے والے واسا کے افسروںم اہلکاروں اور مقامی نمائندوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔

واسا ہو یا کوئی بھی سرکاری ادارہ عوام کی پریشانیاں ان کے نذدیک کوئی وقعت نہیں رکھتی آبادیوں میں بے تحاشہ اضافہ مس مینجمنٹ کسی ٹاون پلان کا نہ ہو نے کے ساتھ اس علاقے میں گھریلو زمینوں اور گھروں کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے خصوصاً ٹائلوں کے کاروبار سے منسلک فیروز پور روڈ کے دکانداروں نے اس علاقے میں گوداموں کی بھر مار کر رکھی ہے جس سے ایک طرف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو دوسرا لیبر فورس کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہیجن کی وجہ سے یہاں کا رہن سہن ڈسٹرب کر دیا ہے۔