سبزیوں کی قیمتیں بے لگام ہونے لگیں

Vegetable Prices

Vegetable Prices

لاہور (جیوڈیسک) موسمی اثرات سبزیوں پر بھی آنے لگے ۔ ٹماٹر کی قیمت بدستور بے لگام۔ ٹینڈے ، بھنڈی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔

لاہور میں لگے اتوار بازاروں میں بھی سبزیوں کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ، ٹماٹر جا پہنچے ہیں اتوار بازار میں 68 اور عام مارکیٹ میں 80 روپے کلو تک ۔ سرخ رنگ کے ٹماٹر کی قیمت سن کر ہی گاہک کا چہرہ بھی ہونے لگا ہے سرخ ۔ مہنگائی صرف ٹماٹر تک ہی محدود نہیں۔

اتوار بازار میں آلو ہوا ہے 42 روپے ۔ بینگن 41 ، کریلے 54 روپے کلو ہوئے جبکہ بھنڈی کی قیمت بھی ہوئی 78 روپے کلو اور کدو بھی 45 روپے کلو ۔ اتوار بازار میں تو جو قیمت ہے سو ہے عام مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمت اتوار بازار کے مقابلے میں مزید دس سے 20 روپے کلو تک زیادہ ہے اور روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں۔