سبزیوں کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران سو فیصد اضافہ

Vegetables

Vegetables

کراچی (جیوڈیسک) ہری سبزیوں نے عوام کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا۔ ٹک ٹک کا دور گیا، بات نصف سنچری سے بھی آگے بڑھ گئی۔

ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی نے بنائی سینچری ، تیز ترین سنچری بنانے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا سائوتھ افریقہ کے اے بی ڈی ویلیرز نے مگر اب ہری سبزیاں توڑ رہی ہے سارے ریکارڈ۔ موسم نے اپنے تیور کیا بدلے ہری سبزیوں نے عوام کو ہری جھنڈی دکھا دی اور کر دیا اعلان جنگ ۔ مختصر سے وقت میں قیمتوں میں ہو چکا ہے۔

پورا 100 فیصد اضافہ۔ اس وقت ہری سبزیاں مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔

کراچی ہول سیل ویجیٹبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں کے مطابق اضافہ منڈی میں کم سپلائی کے باعث ہوا ہے۔ اگر سپلائی میں مزید کمی ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔