وینزویلا کی قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کا حملہ

Venezuela - National Assembly Attack

Venezuela – National Assembly Attack

اینزوٹیگوئی (جیوڈیسک) وینزویلا میں حکومت کے حامی گروپ نے قومی اسمبلی کا محاصرہ کر لیا، 100 کے قریب افراد نے بموں اور دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا، 350 سے زائد افراد کئی گھنٹے سے عمارت میں محصور ہیں۔

پائپوں اور ڈنڈوں کے ساتھ مظاہرین مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے، کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔

حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت ساڑھے 3سو افراد کئی گھنٹوں سے محصور ہیں، تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عمارت میں ہلکی نوعیت کےکئی دھماکے بھی سنے گئے، خبرایجنسی کے مطابق حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر امریکا نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔