وینس میں 72 ویں فلم فیسٹیول کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

Venice Film Festival

Venice Film Festival

وینس (جیوڈیسک) اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 72 ویں فلم فیسٹیول کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

قدیم ترین فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ افتتاح میں شرکت کے لیے دنیا بھر سےاداکار اور اداکارائیں پہنچ گئیں۔

فلمی دنیا کے چمکتے دمکتے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کا ہجوم لگ گیا۔ فلم فیسٹیول میں انٹرنیشنل جیوری ایوارڈز کا فیصلہ کرے گی۔

جیوری میں اداکارہ الزبتھ بینکس اور ڈائنے کوروگر بھی شامل ہیں۔ فلم فیسٹیول بارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔