ویرائزن نے یاہو کو پانچ ارب ڈالر نقدی میں خرید لیا

Verizon buy Yahoo

Verizon buy Yahoo

امریکی انٹرنیٹ کمپنی ’یاہو‘ کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویرائزن تقریباً پانچ ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے۔

یاہو کو مشہور انٹرنیٹ کمپنی ’اے او ایل‘ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا جسے ویرائزن نے گذشتہ سال خریدا تھا۔

پانچ ارب ڈالر میں طے کیے جانے والے اس سودے کی قیمت سنہ 2008 میں 44 ارب ڈالر تھی جو اس وقت مائیکروسافٹ کی پیش کش تھی۔

ویرائزن کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ایک ارب سے زیادہ صارفین کی طرف سے استعمال ہونے والا یاہو کا مرکزی انٹرنیٹ کاروبار کمپنی کو ایک موبائل میڈیا کمپنی بنا دے گا۔

یاہو کے چینی کمپنی علی بابا میں قیمتی حصے کو اس سودے میں نہیں شامل کیا گیا ہے یاہو کی سربراہ مریسا میئر نے کہا ’یاہو ایک ایسی کمپنی ہے جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ویرائزن اور اے او ایل کے ضم ہو جانے کے بعد بھی یہ دنیا کو بدلتا رہے گا۔‘

لیکن سنہ 2007 میں مکمل ہونے والی اس خریداری کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا یاہو برانڈ کا نام و نشان تو نہیں مٹ جائے گا۔ ’سٹریٹیجی اینالٹکس‘ کے ڈائریکٹر مائیکل گڈمن کا کہنا ہے ’یہی تو بڑا سوال ہے کہ وہ برانڈز کے ساتھ کیا کریں گے؟‘