یوسی 12 غریب آباد کے وائس چیئرمین لیاقت بلوچ ڈی ایم سی ملیر صفائی و ستھرائی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر یونین کمیٹی 12 غریب آباد کے وائس چیئرمین لیاقت علی بلوچ بلدیہ ملیر صفائی و ستھرائی کمیٹی کے چیئرمین اور فراہمی و نکاسی آب کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے ایگزیگٹیو کمیٹی کے سابق رکن آغا کریم خان ،غلام اکبر بلوچ ،فدا لاشاری ،میرشبیر بلوچ ،محمود علوی،قاسم پیر ھیار ،شفیع بلوچ ،کونسلرسمیربلوچ ،عظیم خاصخیلی ،حبیب جلبانی ،ذاہد جوکھیو ،انور جوکھیو ،عبدالرحمن ،ڈاڈا مندرہ، عبدالرحیم جوکھیو ،ستار ،عارف ،عاصم ،غلام نبی گاڈائی ،وسیم چھوٹو ،اسماعیل خاصخیلی ،نواز منڈرہ ،علی نواز ،اور ادریس بندھانی نے یوسی 12کے وائس چیئر مین لیاقت علی بلوچ کو بلدیہ ملیر کی صفائی کمیٹی کا چیئرمین اور فراہمی و نکاسی آب کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ لیاقت علی بلوچ ضلع ملیر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور بلا رنگ و نسل عوامی خدمت کو یقینی اور شہید بھٹو اور شہید رانی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری