متاثرین شمالی وزیرستان کے 100 خاندان اپنے آبائی علاقے روانہ

North Waziristan Victims

North Waziristan Victims

میران شاہ (جیوڈیسک) متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ۔پہلے روز 100 خاندان اپنے آبائی علاقے روانہ ہوئے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ظہیر الدین کے مطابق دوسرے مرحلے میں عیدک قبائل کے 4 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار واپسی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے روزعیدک قبائل کے 100 خاندان پاک فوج کی نگرانی میں اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوئے۔

ہرخاندان کو 6 ماہ کاراشن،ٹرانسپوٹ کیلئے 10 ہزار روپے اور آبائی علاقوں میں پہنچنے پر سِم کے ذریعے 25 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔