ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی: ورلڈ وار ٹو‘‘ کا نیا ٹریلر

Call of Duty World War 2

Call of Duty World War 2

نیویارک (جیوڈیسک) نئے مشن، نئے ٹاسک، نئے کردار،جنگ اور تباہی کے مناظر سے بھرپور، وڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی: ورلڈ وار ٹو‘‘ کا نیا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

خوف و دہشت اورپر خطر راستوں سے بھرپور گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ سیریز کے چودہویں حصے کا نیا ٹریلرکال آف ڈیوٹی ورلڈوار ٹو کا منظر عام پر آگیاہے۔

سلیج ہیمر گیمز پروڈکشن کےاس مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ کو 2003 میں متعارف کرایاگیا،ہر سال کی طرح اس سال کی انسٹالمینٹ میں بھی بہت کچھ ہے خاصاور اسے جنگ عظیم دوئم کے پس منظر میں بنایاگیاہے۔

ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکے لئے موزوں ہے اوراس میں ملٹی پلیئرز حب کا آپشن بھی ہے،یہ وڈیو گیم 3نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔