ویڈیو گیم “ہیلو وارز 2″کی نئی جھلکیاں جاری

Halo Wars 2

Halo Wars 2

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور ویڈیو گیم “ہیلو وارز 2 “کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

ہدایت الیسٹیئر ہوپ کی ڈائرکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہےجس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔

مائیکرو سافٹ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آئندہ برس 21فروری کو ایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا۔