ویڈیو گیم ہیلو وارز 2 کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Halo Wars 2

Halo Wars 2

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور ویڈیو گیم ’ہیلو وارز 2 ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایت کارالیسٹیئر ہوپ کی ڈائرکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔

مائیکرو سافٹ اسٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آئندہ برس 21 فروری کو ایکس باکس ون اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کیا جائے گا۔