ویڈیو گیم’ مورٹل کومبیٹ ایکس: کومبیٹ پیک 2 ‘ متعارف

Murtl Combat X

Murtl Combat X

شکاگو (جیوڈیسک) سنسنی سے بھرپور ویڈیو گیم سیریزمورٹل کومبیٹ ایکس کا نیا حصہ’ کومبیٹ پیک 2 ‘ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

امریکی شہر شکاگو کے ویڈیوگیم ڈیولپرز NetherRealm Studios کی تیار کردہ اس ویڈیو گیم میں گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن موجود ہے جس میں بہادرکھلاڑی اپنے روایتی انداز میں دشمنوں کاخاتمہ کرتا نظر آتا ہے۔

گیم میں کئی نئے کردار اور مشکل ترین ٹاسک بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں یقیناً امتحان ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتور جنگجو اور اہداف کو نشانہ بناتے کردار سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال یکم مارچ کو لانچ کر دی جائیگی جو پلے اسٹیشن فور، ایکس باکس ون اور پی سی کیلئے موزوں ہے۔