ودیا بالن کے بعد سونم کپور بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھنے لگیں

Sonam Kapoor and Kangana

Sonam Kapoor and Kangana

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے بعد کے بعد سونم کپور بھی کنگنا رناوت کی تعریفیں کرنے لگیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ سے بہت متاثرہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا ہریتھک اور کنگنا کے درمیان ہونے والے تنازع کے حوالے سے کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ اس معاملے میں غلطی کس کی ہے لیکن جس طرح کنگنا اس معاملے کو لے کر چل رہیں ہیں اس نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے ہریتھک روشن کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ بڑی ہوئییں، ہم دونوں نے بہت وقت ایک ساتھ گزارا اور میں نے ہریتھک کے ہمراہ کام بھی کیا، میں جانتی ہوں کہ وہ کتنے حساس، اچھے اور ناقابل یقین انسان ہیں۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس ملک میں خواتین ظلم کا شکار رہی ہیں اور میں خواتین کے ساتھ ہوں، کاش وہ دونوں اداکاروں کے مسئلے کو لے انھیں کوئی مشورہ دے سکتیں۔

واضح ر ہے کہ کچھ عرصے قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابق عاشق قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ستاروں میں لفظی اورپھرقانونی جنگ چھڑگئی تھی۔