ودیا بالن نے چارلی چپلن پر بنائی گئی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کر دیا

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ودیا بالن نے ممبئی میں چارلی چپلن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں چین اور روس سمیت دنیا بھر سے آرٹسٹ کی بنائی گئی چارلی چپلن کی تصاویر رکھی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران ودیا کا کہنا تھا کہ وہ خود چارلی چپلن کی بڑی مداح ہیں۔ نمائش میں چارلی چپلن کے معروف فلمی کرداروں کو شائقین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

چارلی چپلن ہالی ووڈ کے ابتدائی دنوں میں اپنے شاندار کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی خاموش فلموں میں دیکھنے والوں کے لیے اہم پیغام ہوتا تھا۔