ودیا بالن کو مچھر نے کاٹ لیا، ڈینگی وائرس میں مبتلا

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال جا پہنچی ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

امریکہ سے واپسی پر ودیا بالن دو فلموں کہانی 2 اور بیگم جان کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک انھیں بیماری کے باعث ڈاکٹرز کو چیک کروایا گیا۔

میڈیکل ٹیسٹ سے واضح ہوا کہ اداکارہ کو ڈینگی وائرس نے گھیر لیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انھیں فوری آرام کا مشورہ دیتے ہوئے فلموں کی شوٹنگ سے دور رہنے کا کہا ہے۔