ودیا بالن نے پاکستانی فلم میں کام کی خواہش ظاہر کردی

Vidya Balan

Vidya Balan

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس کے لیے پہلے اپنی اردوبہتر بنائیں گی یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی۔

ودیا بالن کاکہناتھا کہ میرے مطابق پاکستان میں سینما کاایک نیا دور شروع ہوا ہے اور میں پاکستانی فلم میں کام کرناچاہتی ہوں مگر اس کے لیے مجھے پہلے اپنی اردو بہتر کرنا ہوگی۔ ایک سوال کاے جواب میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک مرتبہ کراچی کا دورہ کرچکی ہوں اوراب یہاں کے دیگر شہر بھی دیکھنا چاہتی ہوں۔

پاکستانی موسیقاروں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی میں بہترین موسیقارموجود ہیں جبکہ میں زاتی طور پر عابدہ پروین راحت فتح علی خان کو پسند کرتی ہوں ۔واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں سوجے گھوش کی فلم ’’ٹی ای 3 این ‘‘ میں امیتابھ بچن اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔