ویانا :مسجد البلال ویانا میں عید الضحیٰ کی نما ز چار اکتوبر کی صبح 8 بجے اور 9 بجے پڑھائی جائے گئی :اظہر عباس سیالوی

Mohammad Akram Butt

Mohammad Akram Butt

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے نماز جمعہ سے قبل اپنی تقریر میں حج کی فضیلت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور نماز جمعہ کے بعد اعلان کیا کہ مسجد البلال کی انتظامیاں، صدر الحاج محمد اکرم بٹ، حاجی لالہ محمد رمضان ،حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، حاجی غلام اظہر کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کی نماز 4 اکتوبر بروز ہفتہ پڑھائی جائیگی۔

پہلی نماز صبح 8 بجے او ر دوسری نمازصبح9 بجے پڑھائی جائیںگئیں۔مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے نماز جمعہ کے بعد پاکستان میڈیا جنگ آسٹریا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اُمت مسلمہ کو عیدالضحیٰ مبارک ہو اور تمام عازمین حج کا اللہ تعالیٰ حج قبول و منظور فرمائے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ مسجد البلال میں جوعیدالضحیٰ کی نمازوں کے اوقات کا اعلان کیا گیا ہے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے بڑی مہربانی ہوگی۔