ویانا آسٹریا میں بھی عید الفطر نہایت مذہبی جوش و خروش سے منائی اس موقع پر لی گئی تصویری جھلکیاں

ویانا (اکرم باجوہ) سعودی عرب سمیت یورپ بھر کی طرح ویانا آسٹریا میں بھی عید الفطر نہا یت بڑئے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گی اور ویانا میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع سعود ی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفارت کاروں اور یو این او سے وابستہ مسلم کمیونٹی کے آفسران اور مسلم کمیونٹی کی خواتین اور بچوں و مردحضرات نے ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی ۔ اسلامک سنٹر میں پہلی عید الفطر کی نماز ساڑھے چھ بجے اور دوسری عید الفطر کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی گی دوسری نماز کا جرمن میں خطبہ دیا گیا اسلامک سنٹر کے خطیب نے اُمت مسلمہ کے لیے اجتمائی دعا کرائی ۔عید الفطر کے پاکستانی کمیونٹی کی مساجدمیں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑئے اجتماع ہوئے اور اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے پاکستانی مساجد منہاج القرآن سنٹر ویانا،مسجد ابراہیم ،نوراسلامک سنٹرویانا،مسجد البلال ویانا،مسجد المدینہ اور ادارة المصطفیٰ سنٹر ویانا میں لوگوں کا رش بہت تھا اور کئی مساجد میں دو د و مرتبہ عید الفطر کی نماز پڑھائی گئیں نماز کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ایک دوسرئے کو گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اور علماء کرام نے اُمت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاکستان میں احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور فاتحہ خوانی کرائی گی ۔پاکستانی مساجد میں نماز عید الفطر کے بعد مہمانوں کے لیے سویاں اور میٹھا ئیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna

Eid al-Fitr in Vienna