یو این او ویانا آسٹریا کے زیر انتظام 50 واں وومن انٹر انیشنل بازار کا انعقاد پاکستانی سٹال پر پاکستانی اور سعودی عرب کے سفیروں کا وزٹ

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں یو این او کے زیر انتظام خواتین کی فلاح و بہبود کیلیے 50 واں انٹرنیشنل بازار کا انعقاد یکم دسمبر کی شام او ر ہفتہ 2 دسمبر کو کیا گیا۔جس میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے اپنے اپنے کلچر کے مطابق فوڈ اور اپنی مصنوعات کے سٹال لگائے اور ویانا میں سخت سردی کے باوجود انٹر نیشنل بازار کا رخ کیا ۔پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے فوڈ اورسٹون اور سٹون کی بنی ہوئی جیولری کا خوبصور ت سٹال لگایاگیا پاکستان کے دونوں سٹال پر لوگوں نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور توجہ کا مرکز بنا رہااور پاکستانی سٹون جیولری اور چٹ پٹے کھانوں کو خوب پسند کیا ۔پاکستانی سٹال پر پاکستان سفارت خانہ ویانا سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض صاحبہ نے وزٹ کیا اوراس موقع پرپاکستان سفارتخانہ ویانا کے کمیونٹی آفیئر قونصلر جناب سہیل افضل بھی موجود تھے ۔سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض صاحبہ پاکستانی سٹال پر خریداروں کے ساتھ گھل مل گئیں اور خریداری کرنے والوں کو پاکستان مصنوعات کی تفصیلات بتاتی رہیں اور جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلیے سٹال لگایا گیا ہے اور اس سے جو بچت ہوگی وہ چیرٹی کودی جائے گی ۔پاکستانی سٹال کی خاص بات سعودی عرب کے سفیر جناب خالد بن جیندان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی وزٹ کیا اور خریداری کی اور پاکستانی مصنوعات کی تعریف کی سعودی عرب کے سفیر اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستانی سٹال پر تشریف لائے تو پاکستانی سفیر محترمہ عائشہ ریاض نے اُن کو خوش آمدید کہا اورپاکستان کی مصنوعات دکھائیں اور سعودی سفیر اور اُن کی اہلیہ نے پاکستانی مصنوعات کی تعریف کی اور خریداری کی۔سعودی سفیر نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اسلامی ملک ہے اور ہم پاکستان کی چیزوں کو بہت پسند کرتے ہیں ۔پاکستانی سفیر محترمہ عائشہ ریاض نے سعودی عرب کے سفیر اور اُن کی اہلیہ کو پاکستان کے سٹال کا وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA

UNO VIENNA