ادارة المصطفیٰ سنٹر ویانا میں جشن عید میلادالنبی ۖ پُروقار تقریب کا انعقاد سید شاہ عبدالحق قادری آف کراچی کا خصوصی خطاب

ویانا (اکرم باجوہ) ادارة المصطفیٰ سنٹر ویانا میں جشن عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میں پُروقار تقریب کا انعقاد زیر صدارت ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،زیر سرپرستی خطیب راجہ اظہر عباس سیالوی اور زیر قیادت خادم اعلیٰ سید اظہر علی شاہ 8 دسمبر بروز جمعہ کو کیا گیا جس میں پاکستان سے خصوصی طور پرحضرت مولانا علامہ صاحبزادہ سید شاہ عبدالحق قادری مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان آف کراچی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔جشن عید میلادالنبی ۖ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے ویانا میں مقامی چھٹی ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد نے شرکت کی اور سنٹر لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔جشن عید میلادالنبی ۖ کی تقریب کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اور نعت رسول مقبول ۖ پڑھنے کی سعادت معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی ۔نظامت کے فرائض حافظ مبشر نے بہت خوبصور ت انداز میں ادا کیے ۔ خطیب ادارة المصطفیٰ سنٹر ویاناراجہ اظہر عباس سیالوی نے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا اور جشن کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ اداکیا اور میلاد شریف پرروشنی ڈالی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید شاہ عبدالحق قادری نے خطاب شروع کرنے سے قبل ادارة المصطفیٰ سنٹرویانا کی انتظامیاں کا اتنی شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگ دیا غیر میں رہتے ہوئے اور وقت کی بھی یہاں بہت اہمیت ہے مگر آپ اپنے پیارئے محبوب نبی اکرم ۖ کی محبت میں اتنی تعداد میں جمع ہوئے اللہ پاک آپ سب کی حاضری قبول کرئے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ آپ جتنا رشتہ حضورپاک ۖ کے ساتھ جوڑیں گے اتنا رشتہ آپ کا اللہ تعالیٰ سے مضبوط ہوگا اور حضور پاک ۖ کی شان دیکھو کہ جو کوئی کافر ان کا چہرہ دیکھ لیتا فوراََایمان لے آتا مہمان خصوصی سید شاہ عبدالحق قادری نے میلاد النبیۖ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نماز جمعہ کے بعد غلام مصطفی نعیمی کے ساتھ حاضرین نے مل کر درودو اسلام مل کر پیش کیا۔سید شاہ عبدالحق قادری نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی ،خوشخالی اور امن و امان کے لیے اور ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا اور اُس کی انتظامیاں اور حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی ۔ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،خطیب ادارة المصطفیٰ سنٹر ویاناراجہ اظہر عباس سیالوی اور خادم اعلیٰ سید اظہر علی شاہ نے ادارة المصطفیٰ سنٹرویانا میں جشن میلادالنبی ۖ کی شاندار تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اظہر عباس سیالوی نے اعلان کیا کہ پانچ فروری کو پاکستان کے معروف نعت خواں اویس رضا قادری ادارة المصطفیٰ سنٹرویانا میں تشریف لائیں گے اور ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا جائے گا ۔تقریب کے احتتام پر حاضرین کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil

Eid Milad Nabi - Mehfil

Eid Milad Nabi – Mehfil