حضرت علی کا فلسفہ حکومت عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی حقوق کا تحفظ تھا اور اُن کی زندگی کا نصب العین دین کی سر بلندی تھا۔ علامہ وقار جعفری

Allama Waqar Jafri

Allama Waqar Jafri

ویانا (اکرم باجوہ) شیر خدا امیرالمومنین حضرت علی کا یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح ویانا بھر کی پاکستانی مساجد نور اسلامک سنٹر ،مسجد المدینہ ،مسجد البلال ،ادارةالمصطفٰی سنٹر، منہاج القرآن سنٹر اور امام بارگاہوں میں بھی چھ جون کی شام مجالس اور زکر نعت محفلوں کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور علماء کرام نے داماد رسولۖحضرت علی کی سیرت مبارکہ اور فضائل بیان کیے۔ اسی مناسبت سے امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مومنین اور مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مجالس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نظامت کے فرائض مظہر عباس جعفری نے ادا کیے۔ زاکر اہل بیت ملک قمر عباس ،بلاول حسین، قمر عباس نے حضرت علی کے فضائل بیان کیے۔

علامہ سید وقار حیدر جعفری نے شیر خدا امیرالمومنین حضرت علی کا یوم شہادت کی مناسبت سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کا فلسفہ حکومت عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی حقوق کا تحفظ تھا اور اُن کی زندگی کا نصب العین دین کی سر بلندی تھااور عدل و مساوات کا قیام تھا حضرت علی نے بہادری اور شجاعت کی بہترین مثالیں کیں علامہ وقار حیدر جعفری نے داماد رسولۖحضرت علی کی سیرت مبارکہ اور فضائل مذید بیان کیے۔مجلس کے احتتام پر ماتم داری کی گی اور اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد افطاری کی گی۔