ویانا کی مساجد کے عید الضحیٰ کی نماز کے مختلف اوقات

Mosque

Mosque

ویانا (محمد اکرم باجوہ) سعودی عرب سمیت پورے یورپ کی طرح آسٹریا میں بھی عید الضحیٰ 4 اکتوبر بروز ہفتہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ویانا بھر کی مساجد کی انتظامیاں نے عید الضحیٰ کی نماز کے مختلف اوقات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے زیرانتظام اسلامک سنٹر ویانامیں ایک ہی جماعت صبح 8,00 بجے پڑھائی جائے گی۔

مسجد البلال ویانا پہلی جماعت صبح 8,00 بجے اور دوسری جماعت صبح 9,00 بجے پڑھائی جائے گی۔

نور اسلامک سنٹر ویانا پہلی جماعت صبح 8,00 بجے اور دوسری جماعت صبح 9,00 بجے پڑھائی جائے گی۔

مسجد المدینہ ویانا پہلی جماعت صبح 8,00 بجے اور دوسری جماعت صبح 9,00 بجے پڑھائی جائے گی۔

مسجد ابراہیم ویانا میں ایک ہی جماعت صبح 8,00 بجے پڑھائی جائے گی۔

منہاج سنٹر ویانا ایک ہی جماعت صبح9,00 بجے پڑھائی جائے گی۔