ویانا: منہاج القرآن سنٹر میں رمضان المبارک میں باقاعدہ تراویح، افطاری اور 5 وقت نماز کا اہتمام ہو گا

Ghulam Mustafa Naeemi

Ghulam Mustafa Naeemi

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر ویانا کی انتظامیہ نے تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے خوش خبری سنائی ہے کہ منہاج القرآن سنٹر ویانا میں حسبِ روایت رمضان المبارک میں روزانہ تراویح اور افطاری کا اہتمام ہو گا۔

روزانہ 5 وقت نمازباجماعت اور تراویح خوش الحان قاری حافظ عتیق الرحمن کی امامت میں ادا کی جائے گی۔روزہ دار خواتین و حضرات کے لیے روزانہ افطاری کا بھی اہتمام ہو گا۔

حسبِ روایت روزانہ افطاری سے پہلے مختصر محفل نعت سجائی جائے گی۔

علامہ مدثر حسین اعوان (ڈائریکٹر منہاج سنٹر) کے خطابات اور معروف ثناگو شاعر غلام مصطفی نعیمی (صدر منہاج نعت کونسل) کی مدُھر آواز میں نعت خوانی ہوا کرے گی۔خواتین کی باپردہ شرکت کا ہمیشہ کی طرح بہترین انتظام ہو گا۔

منہاج سنٹر میں افطاری میں حصہ ڈالنے کے لیے منہاج سنٹر کی انتظامیہ عمران علی مغل 06603884745، عمیر الطاف 069910766863 سے رابطہ کریں۔