ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں شہدائے کربلا کی یاد میں قرآن خوانی اور زکر محفل کا انعقاد 30 ستمبر کو کیا جائے گا

Muharram-ul-Haram

Muharram-ul-Haram

ویانا (اکرم باجوہ) قرآن مجید فرقان حمید میں مہینوں کی تعداد سے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے اللہ پاک نے جب سے زمین و آسمان پیدا فرمائے ہیں اس وقت سے لیکر اسکے ہاں کتاب اللہ میں مہینوں کی کل کتنی بارہ ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں (التوبہ آیت 36)۔ان چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک محرم الحرام ہے،اور محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال (سن ہجری) کا آغاز ہوتا ہے۔

ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویاناکے خادم خاص سید اظہر شاہ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محر م الحرام کے سلسلہ میں ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں یوم عاشورشہدائے کربلا کی یاد میں شہدائے کربلا کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور زکر نعت محفل کا انعقاد 30 ستمبر بروز ہفتہ شام 17 بجے کیا جائے گا۔ محرم الحرام اور خصوصاََ یوم عاشورپر خصوصی بیان کیا جائے گا۔

ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں یوم عاشور30 ستمبر کو افطاری کا بھی انتظام ہوگا۔ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کی انتظامیہ کی جانب سے تمام اہل ایمان کو شہدائے کربلا کی یاد میں خصوصی زکر محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویاناکے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ اور ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویاناکے خادم اعلیٰ سید یاسین شاہ کی جانب سے لنگر حسینی کا انتظام کیا جائے گا۔