ویانا: میوزک کانسرٹ پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

Vienna Music Concert Firing

Vienna Music Concert Firing

ویانا (جیوڈیسک) آسٹریامیں سرپھرے شخص نےگرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کر دی، دو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں ستائیس سالہ حملہ آور نے میوزک کانسرٹ میں آئے شہریوں پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق ملزم کا فائرنگ سےقبل پارکنگ ایریا میں گرل فرینڈ سے جھگڑا ہوا تھا. ملزم نے گرل فرینڈ سے تلخ کلامی کے بعدگاڑی سے بندوق نکال کر میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے،تاہم حملہ آور کی فائرنگ میں اسکی گرل فرینڈ محفوظ رہی۔ واضح رہے کہ میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کے بعد ملزم نے گاڑی کے پاس جاکر خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی۔