ویانا میں یوم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں مختلف ممالک کی اہل تشیع کمیونٹی کی جانب سے یوم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی پُر امن ریلی کا اہتما م کیا گیا جس میں خواتین و مرد حضرات اور بچوں نے اور ویانا آسٹریا کے دوردراز شہروں سے مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے موقع پر مقامی پولیس نے سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے ۔پُرامن ریلی میں خواتین مردوں اور بچوں نے حضرت امام حسین کو اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لبیک یا حسین اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اور اُن کی اسلام کے لیے گراں قدر خدمات نعروں والے لکھے ہوئے بینر اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ریلی ویانا شہر کے مین بازار کارپلاٹس سے شروع کیترنگ سٹراسے سے گزرتی ہوئی سٹیفن پلاٹس کے مقام پر پہنچ کر احتتام پزیر ہوئی پُر امن ریلی میںلبیک یا حسین لبیک یا حسین خواتین و مرد اوربچوں کے نعروں سے گھونجتا رہا ۔ریلی کے احتتام پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان کا نزرانہ پیش کرکے امن کا درس دیا۔ اجتمائی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہی ریلی پُرامن طور پر منتشر ہو گی۔

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally

Vienna Rally