ویت نام : فوجی طیارہ گر کر تباہ

Army Air Craft

Army Air Craft

ویت نام (جیوڈیسک) ویت نام کے جنوب میں ایک فوجی طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے میں ایک زیر تربیت پائلٹ اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

یہ طیارہ چیکو سلوواکیہ ساختہ ایرو۔ ایل 39 البتروس قسم کا تھا جو کہ آج صبح فو یان نامی علاقے میں گرا۔

طیارہ سب سے پہلے ایک سڑک پر گرا جس کے بعد وہ بے قابو ہوتے ہوئے کنارے پر موجود چاولوں کے کھیت میں جاپہنچا اور تباہ ہوگیا۔