مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/10/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی محنت کش آگ میں جھلس کر جاں بحق،ٹیوٹا ڈرائیور ارشاد بھٹی کے کپڑے تیل سے بھیگے ہوئے تھے سے سگریٹ سلگانے سے آگ لگ گئی، میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی محنت کش محمد ارشاد بھٹی ٹیوٹا کا ڈرائیور تھا گزشتہ روز گاڑی کی صفائی وغیرہ کر رہا تھا کہ کپڑوں کو تیل لگ گیا، سگریٹ سلگاتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آ گیا جسے فوری طور پر میو ہسپتال لاہور لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، مرحوم کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) موجودہ حالات کے پیش نظر جزل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی جائے، تاکہ دہشت گردی، کراچی میں امن قائم کرنے کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاسکے، جزل راحیل شریف انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حوصلہ اور مکمل صلاحیت رکھتے ہے، ان کی مدت ملازمت میں از کم از دو سال کی توسیع کی جائے، جزل راحیل شریف جیسے بہادر و نڈر سپہ سالار کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، انڈیا کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستانی عوام فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، حکومت کو چاہئے کہ جنگی حالات میں عوام کو فوج کا ساتھ دینے کی اجازت دے، اورایسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو تربیت دے جائے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسلام بند کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے،جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا اسلام آباد کو بند کرنے کے مشن کو روک دینا چاہئے، عمران خان جذبات کی بجائے ہوش سے کام لیں سیاست میں جذبات کی بجائے ہوش سے کئے گے فیصلے درست ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے۔۔