گائوں پلاہوڑی میں ڈی ایس ایل براڈ بینڈ کی ناقص سروس سے مکین سراپا احتجاج

DSL Broadband

DSL Broadband

گلیانہ (نامہ نگار) گلیانہ پی ٹی ایل ایکسچینج کی گائوں پلاہوڑی میں ڈی ایس ایل براڈ بینڈ کی ناقص سروس سے مکین سراپا احتجاج۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سروس درست کرو انے کے لیے بار بار پی ٹی سی ایل حکام سے کمپلینیں کرنے کے باوجود ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

براڈ بینڈ کی سست سروس سے لوگوں کو بیرون ملک اپنے پیاروں سے رابطہ کر نے میں شدید مشکلات پیش آر ہی ہیں۔ صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے سروس کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔