تھانہ گلیانہ کے گاوں باغانوالہ کے نزدیک کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم

Malka

Malka

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ کے گاوں باغانوالہ کے نزدیک کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم۔موٹر سائیکل سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔متعدد زخمی ،تفصیل کے مطابق ایل ای ایس 3972 کھاریاں سے گلیانہ آ رہی تھی کہ کوسٹر کا اچانک ٹائر پھٹ گیا ۔اور کوسٹر تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہر گئی ۔اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔تینوں نوجوانوں کا تعلق تھانہ گلیانہ کے گاوں سدکال سے ہے ۔جاں بحق ہونے والوں کے نام زین ولد نزر حسین ۔حامد ولد تنویر بٹ۔۔احتشام ولد صابرہے ۔ایک گاوں میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کسی سانخہ سے کم نہیں ہے ۔اور سدکال گاوں سمیت علاقہ بھر میں لوگ غم سے نڈھال ہو گئے ہیں ۔واضع رہے کہ گزشہ روز نواحی موضع ملکہ میں بھی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک سائیں لوک نوجوان کو کچل دیا تھا اور وہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔