50 برس بعد بھی بھارتی جنگی جنون میں فرق نہیں آیا

Indian Army

Indian Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) 1965 کے تاریخی حقائق کا آج 2015 سے موازنہ کیا جائے تو بھارتی جنگی جنون اور جاحانہ عزائم میں کوئی فرق نہیں نظرآیا۔

اس وقت بھی مشرقی سرحدوں پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا، اس وقت بھی بھارتی اخباروں میں کشمیر کے بارے میں مشکوک کہانیاں اوران کی تشہیرکی جاتی تھی اورآج بھی بھارتی میڈیاکے ذریعے پروپیگنڈاجاری ہے۔

30 اگست 1965ء کو آج ہی کے دن جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس کااگر 2015ء سے موازنہ کیا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کاجنگی جنون بیگناہ کشمیریوں پر ظلم وستم،ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پرگولہ باری اورسول آبادی کو نشانہ بنانے کی روش آج بھی جاری ہے۔

30 اگست 1965ء کوبھارتی اخبارمیں کشمیرکے بارے میں مشکوک کہانیاں اور انکی تشہیرکی گئی اورآج بھی بھارت اپنے مذموم مقاصد اورعزائم کے لیے بھارتی میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔