وی آئی پیز کو حجاج ویلفیئر فنڈ سے حج کرانے کا انکشاف

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور میں حج کے دوران جدہ میں 1 کروڑ 72 لاکھ 28 ہزار سے زائدکی غیر معیاری دوائیں خریدی گئیں جنکے استعمال کے حوالے سے ریکارڈ موجود نہیں جبکہ حج ڈائریکٹوریٹ نے حجاج ویلفیئر فنڈ سے پارلیمنٹیرین، وی آئی پی کے خاندانوں سمیت دیگر افراد پر 3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ کیے کمیٹی نے مستفید افراد کے نام مانگ لیے۔

وزیر اعظم کی طرف سے غریب اورمستحق افرادکی مالی معاونت کیلیے دیے جانیوالے ایک کروڑ 76 لاکھ 12 ہزار 907 روپے کے استعمال کے حوالے سے بھی ریکارڈغائب ہونیکا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی معاملہ نمٹانے کیلیے کیبنٹ ، وزیر اعظم آفس اورآڈٹ حکام کو محکمانہ آڈٹ کمیٹی میں حل کرنیکی ہدایت کردی،کمیٹی کا اجلاس کنوینر رانا افضال حسین کی زیر صدارت ہوا۔