دورہ بنگلہ دیش، بھارت نے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Mahendra Singh Dhoni

Mahendra Singh Dhoni

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ٹیسٹ اور ایک روزہ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جون 2015 میں شروع ہونے والی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 1 ٹیسٹ میچ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہو گی۔

عالمی کپ 2015 کے بعد بھارت اپنی پہلی سیریز کھیلنے جا رہا ہے ، بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کی کپتانی ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے ، جبکہ آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون ، روہیت شرما اور فاسٹ بائولر ایشانت شرما بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری طرف ایک روزہ میچوں میں مہندر سنگھ دھونی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، ان کے علاوہ ویرات کوہلی ، سریش رائنا اور روی چندرن ایشون بھی ایک روزہ ٹیم میں۔