دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

National Team

National Team

لاہور (جیوڈیسک) انجری کے شکار یاسر شاہ اور شان مسعود کیمپ کا حصہ نہیں ہیں، پریکٹس کا آغاز کل سے ہو گا۔

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے 25ممکنہ قومی کرکٹرز کا اعلان کر دیا گیا۔ انجری کے شکار یاسر شاہ اور شان مسعود کو تربیتی کیمپ میں نہیں بلایا گیا۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر میں فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی پانچ روزہ پریکٹس کا بدھ سے آغاز ہو رہا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں حتمی اسکواڈ کا اعلان 16 اپریل کو متوقع ہے۔ شاہینوں کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔