دورہ امریکا میں پاکستانی موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا : طارق فاطمی

Tariq Fatemi

Tariq Fatemi

واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کہتے ہیں دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا۔ دورے کا مقصد اوباما انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لینا تھا اور دورے کا دوسرا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔

طارق فاطمی کی واشنگٹن میں میڈیا گفتگو، دورہ امریکا سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا، دورے کا مقصد اوباما انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لینا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔

طارق فاطمی نے بتایا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی تھنک ٹینکس اور پالیسی سازوں سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس اور سینیٹر جان مکین سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں اور آپریشنل استعداد سے متعلق گفتگو کی طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ جلد پاکستان کے دیگر اعلیٰ سطح وفود بھی امریکا کے دورے پر آئیں گے۔