پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب اور ڈاکٹر اقتدار احمد چیمہ تین روزە دورہ پر ویانا آسٹریا تشریف لائے ہوئے ہیں

ویانا (اکرم باجوہ) چئیرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل برطانیہ محترم جناب پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب اور پرنسپل الحسنات کالج برطانیہ اور ممبر بورڈ آف ڈائیریکٹرز یو این او جناب ڈاکٹر اقتدار احمد چیمہ جو کہ آج کل یو این او کی میٹنگ بعنوان بین المذاہب رواداری۔ ہم آہنگی اور مستقبل میں باہمی حسن تعاون میں شرکت کے لئے تین روزە دورہ پر ویانا آسٹریا تشریف لائے ہوئے ہیں انہوں نے آج 14 فروری کو إدارة المصطفى انٹرنیشنل ویانا کے مرکز کا وزٹ کیا اور منتظمین إدارة المصطفى پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی ۔ باوا سید غضنفر علی شاہ ۔ سید اظہر شاہ ۔ملک حاجی خلیل۔ حفیظ اللہ قادری ۔ حاجی نسیم۔ سید محمود شاہ۔ حاجی مسعود اور دیگر احباب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنگ اور جیو کے نمائندہ محمد اکرم باجوہ صاحب بھی موجود تھے۔ جنگ کے نمائندە خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب سید لخت حسنین شاہ صاحب نے کہا کہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں 50 سے زائد مملک میں کام کر رہی ہے۔اور صرف پاکستان میں 1900 سے زائد کارکن مسلم ہینڈز میں کام کر رہے ہیں۔ مسلم ہینڈز کو بنے تقریبا 25 سال ہونے والے ہیں ۔اس مختصر سے عرصے میں ہم نے تعلیم۔ صاف پانی کی فراہمی۔ یتیموں کی کفالت ۔زمینی یا آسمانی آفات میں لوگوں کو کھانا اور کپڑے سمیت گھر بنا کر دینے کی سہولت۔ صحت ۔ اور خصوصا فلسطین سمیت روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی بروقت اور مسلسل امداد ہمارے خاص اہداف رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے ترکی کے ساتھ حال ہی میں باہمی شراکت سے امدادی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے۔ مسلم ہینڈز کے چیرمین نے مسلم ہینڈز کی دنیا کے مختلف ممالک میں کارکردگی اور خدمات پر بڑی تفصیل سے بات کی۔انہوں نے ادارالمصطفی سنٹر ویانا کی انتظامیاں کی مذہبی خدمات کی تعریف کی اور خصوصی دعا کی۔ ادارالمصطفی سنٹر کی انتظامیاں نے چیرمین مسلم ہینڈز اور ان ساتھیوں کا ادارالمصطفی سنٹر ویانا کا وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit

Vienna Visit