جشن زیارت کو خامیوں سے پاک کرنے کے لئے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کمیٹی میں شامل کیا جائے

Zarat

Zarat

زیارت (نامہ نگار ) انسانی صحت کی تفریح کے لئے کھیلوں کا انعقاد اشد ضروری ہے جشن زیارت بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔پچھلے سال بھی زیارت کے عوام کی تفریح کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا لیکن اس کی شفافیت اور خامیوں سے پاکی پر متعدد سوالات اٹھائے گئے تھے ۔لیکن اس سال ایک بار پھر زیارت میں عید کے بعد جشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس مرتبہ اس پروگرام کو خامیوں اور کمزوریوں سے پاک کرنے اور فنڈز کی درست استعمال کئے لئے ضروری ہے کہ زیارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکنے والے افراد جن میں انجمن تاجران ، وکلاء ، صحافیوں ، سرکاری آفیسر ، زمینداروں ،سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی غرض تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے نمائندے لیکر کمیٹی میں شامل کیاجائے۔

تاکہ جشن زیارت کے تمام فنڈز اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جاسکے تاکہ جشن کے لئے منظور شدہ رقم جشن ہی پر خرچ ہو جائے اور لہذا اگر ایسا نہیں کی گیا تو زیارت کے صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے بروقت تمام خامیوں ار کمزوریوں کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج رکارڈ کرواتے رئینگے۔