ویوک اوبرائے اداکاری کے بعد اب پروڈیوسر بنیں گے

Vivek Oberoi

Vivek Oberoi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں منفی کردار سے شہرت پانے والے اداکار ویوک اوبرائے نے اداکاری کے اب پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں انڈرورلڈ مافیا پر بننے والی فلم’’کمپنی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی جب کہ متعدد فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے باوجود ویوک اوبرائے منفی کردار میں ہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم اب انہوں نے اداکاری کے میدان میں خود کو منوانے کے بعد پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی ہے۔

بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے کا کہنا تھا کہ رواں سال فلم پروڈیوس کروں گا جس کے لیے اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے میں مصروف ہوں جب کہ فلم بنانے کے لیے 2 سے 3 اسکرپٹ موجود ہیں جس میں سے بہترین اسکرپٹ پر فلم بناؤں گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے مشہور رئیلٹی شو’’انڈیا کا بیسٹ ڈرامے باز‘‘ میں جیوری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔