النصیحاء کے رضاکاروں کی شفیلڈ ٹاؤن سنٹر میں بے گھر افراد کی کھانے اور گرم مشروط بات سے تواضح

شیفیلڈ (نوید چوہان) برطانوی مسلمان برطانیہ میں بسنے والے دیگر مذاہب اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسلام کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔ شفیلڈ سنٹر میں النصیحاء کے زیر انتظام رضاکاروں نے بے گھر افراد کے لیے گرم مشروبات اور کھانے سے تواضح کی۔ اس موقع پر ضیاء خان کا کہنا تھا کہ اسلام امن، محبت اور پیار کا درس دیتا ہے اسلام دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے محبت اور پیار سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے۔ تاکہ انھیں اسلام کے اصل پیغام سے آگاہی حاصل ہو روزمرہ زندگی میں کسی بھی مسلمان کی حرکات کو اس کے مذہب سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ درست نہیں لیکن اگر ہم ایسے اچھے اور مثبت اقدام کریں گے تو اس سے بھی اسلام کے تشخص اور تعلیمات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔دیگر کمیونٹیز کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کا سردی کے اس موسم میں بے گھر افراد کو کھانا فراہم کرنے کے اس عمل کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

Food for Homeless People

Food for Homeless People

Food for Homeless People

Food for Homeless People

Food for Homeless People

Food for Homeless People