ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اور طاقت کا درست استعمال ضروری ہے، ووٹرز اتحاد یونین

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور (امتیاز علی شاکر) ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اور طاقت کا استعمال انتہائی سوچ سمجھ کر درست وقت اور مقام پر کرنا چاہئے ورنہ طاقت ضائع ہوجاتی ہے جس کے نقصانات آنے والی نسلوں تک کو بھگتنے پڑتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ووٹرزاتحادیونین کے ترجمان ‘امتیازعلی شاکر نے گزشتہ روزجنرل باڈی کے ارکین کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوری نظام رائج عام عوام کے حقوق بُری طرح پامال ہورہے ہیں،جس کی بڑی وجہ ووٹرزکوووٹ کی طاقت کے حوالے سے آگاہی اور آپسی اتحاد کی کمی ہے۔

جس دن ووٹرزنے آپس میں اتحادکرلیا اُسی دن سے کرپٹ اورنااہل لوگوں کا حکومتی اعوانوں سے صفایاہونا شروع ہوجائے گا۔

خاص کر وطن عزیز میں عام آدمی یعنی غریب ووٹرز کے حالات زندگی بڑی مشکالات کا شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹرزاتحاد یونین کاہنہ کا یہی پیغام ہے کہ ہمیں اپنی حالت بہتر بنانے کیلئے سیاست دانوں کی حماعت کرتے ہوئے آپس میں الجھنے کی بجائے آپسی اتحادقائم کرنا ہوگا۔