کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/5/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بوگس ووٹوں کے خلاف حکم امتناعی، فریقین آج مقامی سول جج کی عدالت میں پیش ہونگے۔ تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے ہونے والے انتخابات میں تیار ہونے والی فہرستوں میں بوگس ووٹوں کے اندراج اور بہت سے دکانداروں کے ووٹ درج نہ کیئے جانے پر تاجروں نے الیکشن کمیٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقامی سول جج محمد اسلم کی عدالت سے امیدوار پیر انتظار حسین قریشی اور رانا محمد جمیل نے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا جس کا تاریخ پیشی آج 11 مئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) الیکشن کمیٹی پر سینکڑوں افراد کی جانب سے عدم اعتماد کرنے کے باوجود الیکشن شیڈول کا اعلان سراسر ڈھٹائی ہے۔ فہرستوں میں سینکڑوں بوگس ووٹ درج کیئے گئے اور 2 سو سے زائد دکانداروں کے ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ یہ بات پیر انتظار حسین قریشی ، رانا محمد جمیل آڑھتی ، چوہدری ذوالفقار علی ، ذاکر خان ، یٰسین خان ، خادم حسین ، ملک محمد نصیر سامٹیہ ، ملک احسان اللہ سامٹیہ ، چوہدری عبدالشکور گجر ، رانا محمد عاطف ، رانا محمد آصف ، ملک محمد نصراللہ کھوکھر ، ملک ذکاء اللہ ، ملک شمشاد سیہڑ ، ملک اقبال سامٹیہ ، رانا محمد طارق ، رانا محمد عامر ، محمد اسماعیل بھٹی سمیت غلہ منڈی کروڑ کے آڑھتیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کی الیکشن کمیٹی یکطرفہ اور جانبدار ہے جس پر 2 ماہ قبل عدم اعتماد کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود شفاف الیکشن کروانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے۔ اور فہرستوں میں سینکڑوں بوگس ووٹ درج کیئے گئے اور 2 سو سے زائد دکانداروں کے ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ جو کہ سرا سر زیادتی ہے۔ ہم انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضور نبی کریمۖ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ساتوں آسمانوں کی سیر کی۔ واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا انعام ہے۔ اور اس واقعہ میں اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو اپنے دیدار کا شرف عطا فرمایا جسے حضرت صدیق اکبر نے بغیر دیکھے تسلیم کیا اور بو جہل نہ مانا۔ اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریمۖ پر بغیر دیکھے ایمان لانے والا ہی سچا مسلمان ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضورنبی کریمۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ واقعہ معراج آپۖ کے معجزات میں سے ایک بڑا معجزہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ اعزاز بخشا جو فرشتوں کے سردار حضرت جبرائیل کو بھی نہیں ملا۔ آپۖ کو سدرة المنتہی پر لے جا کر اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو تمام انبیاء سے افضل کر دیا۔ ہمیں چاہیے کہ آقائے نامدار ۖ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کر کے اپنی زندگیاں گزاریں۔

Press Conference

Press Conference

Press Conference

Press Conference