پی ایف یو سی کے وفد کی ولید اقبال سے ملاقات

Lahore PTI Meeting

Lahore PTI Meeting

لاہور : پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے صدر فرخ شہباز وڑائچ کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے تحریک انصاف کے لاہور کیلئے صدارتی امیدوار ولید اقبال سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے التوا ، پارٹی میں گروپنگ اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت بیشتر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ولید اقبال نے موقف اختیار کیاکہ پاناما لیکس عالمی سیکنڈل ہے جس کے سامنے پارٹی الیکشن اہمیت نہیں رکھتے ، وہ ممکنہ دھرنے میں لاہور کو لیڈ کریں گے۔

پی ایف یو سی کے وفد کو پارٹی کے اندرونی معاملات اور گروپنگ کے حوالے سے ولید اقبال نے تفصیلی جوابات دئیے اور کہا کہ ان کی تیاری مکمل ہے اور وہ کسی صورت الیکشن سے نہیں بھاگیں گے ۔ بطور صدارتی امیدوار اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے ولید اقبال نے وفد کو بتایا کہ انکے پیش نظر لاہور چیپٹر کو یوسی لیول تک فعال کرنا ، اقلیتی وکرز کا تحفظ اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوںکواختیارات ، عزت اور حق دینا شامل ہے۔

اس ضمن میں بیشتر امور پر انہوں نے پی ایف یو سی کے وفد سے مشاورت بھی کی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے صدر فرخ شہباز وڑائچ ، جنرل سیکرٹری حافظ ذوہیب طیب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید رزاقی اور سیکرٹری انفارمیشن محمد نورالہدیٰ نے ولید اقبال کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے کارکنوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

تحریک انصاف کی ترقی میں اپنے نظریاتی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

Lahore PTI Meeting

Lahore PTI Meeting