واہ کینٹ کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم آئی ڈونر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام

Opening Ceremony

Opening Ceremony

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم آئی ڈونر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام، ایڈو آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب، ایڈو کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے والی اہم شخصیات اور اپنے شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے، اعلیٰ صحافتی خدمات پر ڈاکٹر سید صابر علی، سماجی خدمات پر صدر ایڈو قیصرہ بیگ، جبکہ بینائی سے محروم مس عائشہ مطلوب جنہوں نے بینائی نہ ہونے کے باوجود اپنی تعلیمی استعداد بڑھاتے ہوئے ڈبل ایم اے کیا۔

مختلف شعبوں میں نمائیاں کار کردگی کے حامل افراد میں چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹینینٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیا ز ملٹری نے خصوصی ایوارڈ تقسیم کئے،علاوہ ازیں ایڈو میں فلاحی خدمات ادا کرنے والے ممبران و عہدیدارن ایڈواور ادارے کے ساتھ خصوصی مالی معاونت کرنے والی شخصیات،آئی سرجن ڈاکٹر محمد ممتاز چوہدری ،حاجی ملک عمر فاروق سر پرست ایڈو،راجہ سرفراز اصغر سرپرست اجالا،بشرا رمضان ڈائریکٹر یو این او،سید عبداللہ مسعود سینئر نائب صدر ایڈو،محمد خالد اسحاق جنرل سیکرٹری ایڈو،عمران احمد جوائنٹ سیکرٹری ایڈو،آصف اقبال ڈائریکٹر ٹوٹل پٹرولیم،ظفر حسین شالیمار الیکٹرو پیلس واہ کینٹ،حاجی اعجازمیٹرو واہ کینٹ میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹینینٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیا ز ملٹری نے ایوارڈ تقسیم کئے،ایڈو آئی ہسپتال 26 ایریا گدوال کی افتتاحی تقریب میںاعلی فوجی و سول حکام کرنل محمد حسیب اعظم اسٹیشن کمانڈرواہ چھاونی،بریگیڈیر ناصر خان کمانڈنٹ پی او ایف ہسپتال،مرتضیٰ خان کنٹرولر سی ایم اے واہ کینٹ، بریگیڈیر مقصود حسین ڈائریکٹر سول ورکس،کرنل نجیب خان ڈپٹی ڈائریکٹر سیکورٹی،کرنل عثمان شوکت گھمن کمانڈنٹ آئی ڈی اے،کرنل وقار حیدرکمانڈنٹ ڈی ایس جی،کرنل حمید رائو کمانڈنٹ ایف آئی یو،بریگیڈیر (ر)تقدیس خان ایم ڈی ویلفیئر ٹرسٹ،میڈم بشرا رمضان ڈائریکٹر اقوام متحدہ،ریحان وحید خان ایم ڈی واہ انڈسٹریز،آصف خان فنانشل ایڈوائزر،کرنل حمید رائو کمانڈنٹ ایف آئی یو،ریحان وحید خان ایم ڈی واہ انڈسٹریز،محمد سریر خان سیکریٹری پی او ایف بورڈ،تشہیر الدین سی ای او (SSPPL)،پبلک ریلیشن آفیسر پی او ایف ملک ظفر،تبسم الرحمن ڈی آئی سی آر،کے علاوہ سماجی وفلاحی تنظیموں کے سربراہان موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038