جی ٹی رود واہ کینٹ مالاکنڈ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے سولہ سالہ نوجوان کو بری طرح کچل دیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) جی ٹی رود واہ کینٹ مالاکنڈ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے سولہ سالہ نوجوان کو بری طرح کچل دیا، نوجوان کا دماغ اور بھیجہ باہر آ گیا انسانی جسم کے مختلف اعضاء فضا میں بکھر گئے۔نعش بری طرح مسخ ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق محمدنجم اصغرولد اصغر ساکن سادات کالونی اپنے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار پر گھر جارہا تھا کہ مالا کنڈ یوٹرن کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نمبریC-1763 نوجوان پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں سولہ سالہ نجم اصغر کا دماغ، بھیجہ اور جسم کے مختلف اعضاء فضا میں بکھر گئے۔

نجم اصغر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس ے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038