واہ کینٹ کے علاقہ پنڈ ملی روڈ پر رینجرز اور حساس اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن

Terrorists Killed

Terrorists Killed

واہ کینٹ (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ کے علاقہ پنڈ ملی روڈ پر رینجرز اور حساس اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک، قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود میں سوموار کی صبح چار بجے کے قریب 8 ونگ پنجاب رینجرز جسکی قیادت کرنل ہارون کر رہے تھے نے پنڈ ملی روڈ سکیم نمبر دو میں ایک زیر تعمیر مکان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

رینجرز کے آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے کرا س فائرنگ کی گئی، تاہم رینجرز کی فائرنگ کے نتیجہ میں مکان میں موجود دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے،دونوں ہلاک ہونے والے دہشتگرد جن کا تعلق چارسدہ اور پشاور سے تھا سہیل نامی شخص کے زیر تعمیر مکان میں رہائش پذیر تھے۔

دہشتگردوں کے قبضہ سے چار ہینڈ گرینیڈ،ایک عدد خود کش جاکٹ ،تیس بور پسٹل بمعہ راونڈز،ایک عدد کلاشنکوف،بمعہ راونڈز برآمد ہوئیں،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد عباس ولدمحمد ریاض ساکن گڑھی شاہ پشاور اور صفت اللہ ولدعبدالمنان ساکن چار سدہ کے ناموں سے ہوئی،ادہر اطلاع پر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،ڈی ایس پی کے مطابق مذکورہ آپریش رینجرز اور حساس اداروں نے خفیہ رپورٹ پر کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038